کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی جوہری مقامات پر رپورٹ سے ڈونلڈ ٹرمپ ناراض، امریکی جنرل برطرف کردیا گیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایران ایٹمی مراکز پر امریکی حملوں سے پروگرام کو صرف چند ماہ کی تاخیر ہوئی ہے جس سے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے دعوے غلط ثابت ہوگئے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو برطرف کر دیا ہے اور دو دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب ایجنسی کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ جون میں ایران کے جوہری مراکز پر امریکی حملوں سے ایران کے پروگرام کو صرف چند ماہ کی تاخیر ہوئی ہے جس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دعوے غلط ثابت ہوئے کہ حملوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔