کراچی ( نیوز ڈیسک) ایرانی سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز جنوب مشرقی ایران میں جھڑپ کے دوران چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک دن قبل سیستان و بلوچستان کے اس اسی شورش زدہ علاقے میں مسلح باغیوں نے پانچ پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا تھا۔ یہ بات سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔ ایران کا جنوب مشرقی خطہ وقفے وقفے سے سیکورٹی فورسز اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا مرکز رہا ہے، جن میں سنی عسکریت پسند اور علیحدگی پسند شامل ہیں جو زیادہ حقوق اور خودمختاری کے لیے لڑنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔تہران ان میں سے کچھ گروپوں پر غیر ملکی طاقتوں سے تعلق رکھنے اور اسمگلنگ اور بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات لگاتا ہے۔