• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی کے نقصانات پر آگہی سیشن میں متعدد افراد کا سگریٹ چھوڑنے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو اور سن کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام آگاہی سیشن منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد مزمل، ڈاکٹر رابعہ آصف اور ایڈووکیٹ فراست علی نے شرکت کی ، اس موقع پر چار افراد محمد صابر، محمد کاظم، بلال اور سجاد احمد نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر رابعہ آصف نے کہا کہ سگریٹ نوشی کے باعث ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں ،محمد مزمل نے کہا کہ ملک میں تین کروڑ بیس لاکھ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں ویپ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے‘ ایڈووکیٹ فراست علی نے زور دیا کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور وکلا چیمبرز کو بھی سگریٹ سے پاک قرار دیا جائے۔
ملتان سے مزید