غزہ کے النصر اسپتال پر اسرائیل کے 2 مختلف حملوں میں 4 صحافیوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ النصر اسپتال پر اسرائیلی فوج نے 2 بار حملے کیے۔
ان حملوں میں شہید ہونے والے 15 افراد میں ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے صحافی بھی شامل ہیں۔
حملوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
فلسطینی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کےلیے پہنچ گئیں۔
اسرائیلی فوج اور وزیرِاعظم آفس نے غزہ میں النصر اسپتال پر حملے سے متعلق فوری ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔