امریکا میں قائم پرو اسرائیل لابی گروپ ’جے اسٹریٹ‘ کے صدر کریمی بین ایمی نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔
’جے اسٹریٹ‘ کے صدر نے اپنے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ قانونی اور علمی دلائل نے مجھے قائل کر لیا ہے کہ ایک دن عالمی عدالتیں اسرائیل کو نسل کشی کا مجرم قرار دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خوراک اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو روکنا، شہریوں پر فائرنگ اور غزہ کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی جیسے اقدامات کسی طور جائز نہیں ہیں۔
بین ایمی کے مطابق اسرائیل فلسطینی آبادی کو زبردستی چھوٹے علاقوں میں سمیٹ رہا ہے تاکہ انہیں فلسطین سے بے دخل کیا جا سکے۔