• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک نے پنجاب کیلئے 47 اعشاریہ 9 ملین ڈالرز کی گرانٹ منظور کرلی

ورلڈ بینک نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈز کے ذریعے 47 اعشاریہ 9 ملین ڈالرز کی گرانٹ منظور کرلی۔

گرانٹ کی منظوری پنجاب میں پری پرائمری اور پرائمری سطح پر لڑکیوں، لڑکوں کی شرکت بہتر بنانے کےلیے دی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق گرانٹ پرائمری سطح پر سیکھنے کے نتائج بہتر بنانے اور اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ اسکول لانے کے منصوبے پر استعمال کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اساتذہ کی تربیت، موسمیاتی تبدیلی اور ہنگامی حالات کے لیے تعلیمی شعبے کا ردعمل بہتر بنایا جائے گا۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پنجاب بھر میں معیاری تعلیم تک مساوی رسائی کی جانب اہم قدم ہے، منصوبہ صوبے میں طویل مدتی انسانی سرمائے کی ترقی، اقتصادی ترقی میں معاونت کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید