• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کیلئے امداد کی دوسری کھیپ العریش ایئرپورٹ پہنچ گئی، پاکستانی سفارتخانہ مصر

فوٹو فائل
فوٹو فائل

غزہ کے لیے امداد کی دوسری کھیپ العریش ایئر پورٹ پہنچ گئی، پاکستانی سفارتخانہ قاہرہ (مصر) کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن نے امداد روانہ کی۔ 

پاکستانی سفارتخانہ مصر کے مطابق چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے کرالعریش ایئر پورٹ پر اترا۔ 

پاکستانی سفارتخانہ مصر نے کہا سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان مصری ریڈ کریسنٹ کے حوالے کیا۔ 

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق شمالی سینا کے ڈپٹی گورنر جنرل عاصم بھی امدادی سامان وصولی کے موقع پر موجود تھے، سفیر پاکستان نے مصری صدر کا سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ 

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق مصری حکام نے فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی کثیر امداد کو سراہا۔ 

پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کے لیے اب تک 21 امدادی کھیپ روانہ کر چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید