• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی ماں بننے والی ہیں، گھر میں خوشی کا سماں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا جلد ماں بننے والی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کزن اور معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر و سیاستدان راگھو چڈھا کو مبارکباد دی، جنہوں نے اپنے پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر سنائی۔

پرینیتی اور راگھو نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آنے والی خوشخبری سے متعلق آگاہ کیا، جس میں ایک کیک بنا ہوا تھا، جس پر "3 = 1 + 1" لکھا تھا اور اس پر ننھے قدموں کے نشانات بھی بنے تھے۔

میاں بیوی کی جانب سے پہلی تصویر میں ایک سفید اور سنہری کیک نظر آیا  دوسری سلائیڈ میں یہ جوڑا ایک پارک میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خوشی سے چہل قدمی کرتا دکھائی دیا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہماری ننھی کائنات راستے میں ہے، حد سے زیادہ بابرکت۔

اس حوالے سے پریانکا چوپڑا نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ میں جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید