• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گم نام کردار ……

یہ ایک ایسے کردار کی کہانی ہے، جو زندگی بھر مصروف رہتا ہے،

پیسے کماتا ہے، بجلی، پانی اور گیس کے بل جمع کراتا ہے،

بچوں کی فیس بھرتا ہے، دفاتر میں سر کھپاتا ہے،

کبھی کبھی ٹھہر کر…مستقبل کے کچھ منصوبے بناتا ہے،

مگر پھر اچانک…کوئی مصیبت آن پڑتی ہے،

اور وہ اپنے خواب بھول کر اس کام میں الجھ جاتا ہے۔

کبھی سیوریج لائن ٹھیک کراتا ہے، پانی کا ٹینکر بک کراتا ہے۔

یوں زندگی سے لڑتے جھگڑتے، بھاگتے دوڑتے وہ بوڑھا ہوجاتا ہے،

اور ایک دن… دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے، دفنا دیا جاتا ہے۔

مگر تدفین کے چند ماہ بعد …وہ یک سر بھلا دیا جاتا ہے،

یوں جیسے کبھی دنیا میں تھا ہی نہیں۔

کہانی کے اس کردار کا نام…باپ ہے۔

تازہ ترین