• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہرا ٹیرف لگنے سے قبل بھارت کی امریکی صدرکو قائل کرنے کی کوششیں تیز

لاہور(خالدمحمودخالد) امریکہ کی طرف سے بھارت پر دوہرا ٹیرف لگنے سے صرف دو روز قبل بھارت نے امریکی صدر کو قائل کرنے کی کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔ امریکہ میں بھارتی سفارت خانے نے ایک اور لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیں جو امریکی صدر کے سامنے بھارت کا مؤقف نئے انداز میں پیش کرے گی۔ بھارت نے اسی مقصد کے لیے پہلے بھی ایک لابنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔ نئی کمپنی کا نام مرکری پبلک افیئرز ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے آئندہ تین ماہ کے لیے اس کی خدمات حاصل کی ہیں۔ بھارت اس کمپنی کو 3 ماہ میں دو لاکھ 25 ہزار ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔ اس کمپنی کا ٹرمپ ٹیم کے ساتھ براہ راست تعلق بتایا جارہا ہے جس کے باعث بھارت امید کر رہا ہے کہ یہ کمپنی بھارتی موقف امریکہ میں مضبوط انداز میں پیش کرے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید