• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ابراہم صرف بائکس اور پروٹینز پر دھیان دیں: بھارتی فلم پروڈیسور

بھارتی فلم پروڈیوسر وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ جان ابراہم صرف بائکس اور پروٹینز پر دھیان دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے فلم اسٹار جان ابراہم پر ان کے ایک حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جان ابراہم صرف پروٹین، موٹر بائیکس پر دھیان دیں کیوں کہ فلموں میں پروٹین نہیں ملے گا۔

فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ جان کوئی تاریخ دان نہیں، کوئی مفکر نہیں، کوئی رائٹر نہیں، وہ صرف لڑائی جھگڑے والی فلمز جیسے ستیامیوا جیاتے جیسی فلمز بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے بھارتی سوسائٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سیاسی تقسیم کب نہیں تھی؟ یہاں ہندو مسلم کی بات ہمیشہ سے ہوتی آئی ہے، یہاں ذات برادری کے مسئلے ہیں، لیکن جان ابراہم بائیکس چلائیں، اپنے مسلز دکھائیں، پروٹین کی فکر کریں۔

قبل ازیں فلم اسٹار جان ابراہم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سیاسی ٹائپ کی فلمز نہیں بنانا چاہیں گے۔

جان ابراہم نے مزید کہا تھا، ’میں نے فلم چھاوا نہیں دیکھی لیکن مجھے پتہ ہے لوگوں کو وہ فلم پسند آرہی ہے اور کشمیر فائلز بھی لیکن اس قسم کی سیاسی فلمز اس گرم سیاسی ماحول میں کرنا میرے لیے صحیح نہیں اور مجھے ایسی فلمز سے گھبراہٹ ہوتی ہے‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید