• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بھارتی فلم ساز پریادرشن نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا

فلمز پروڈیوسر پریادرشن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فلمز پروڈیوسر پریادرشن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارت کی بلاک بسٹر کامیڈی فلموں کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر پریادرشن نے فلمی دنیا سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں شاندار کامیڈی اور اچھوتی فلمز بنانے والے پریادرشن نے کہا، ’وہ اب تھک چکے ہیں‘۔

پریادرشن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا، ’میں اپنے 100ویں فلم مکمل کرنے کے بعد انڈسٹری سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔‘

وہ ان دونوں بھارتی شہر کوچی میں فلم حیوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

پریا درشن کی نئی آنے والی فلمز میں اکشے کمار کی ہیرا پھیری 3 اور ملیم اسٹار موہن لال کی فلم حیوان ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید