• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروسہ صدیقی نے اسکرین سے دوری کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ عروسہ صدیقی نے اسکرین سے دوری کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے نیا وی لاگ شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے ’فرجاد‘ کی پیدائش کا اعلان کیا اور بتایا کہ دوسرے بیٹے کی پیدائش کو ڈیڑھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی اپنے سسرالیوں کا بھی شکر ادا کیا، جنہوں نے ان کا اور ان کے بچوں کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا اور خیال رکھا۔

عروسہ صدیقی نے اپنے نئے وی لاگ میں یہ بھی بتایا کہ دوسرا حمل ٹھہرتے ہی ان کی ترجیحات تبدیل ہوگئی تھیں، اس لیے انہوں نے مکمل منصوبہ بندی سے اسکرین سے دوری اختیار کی کیونکہ 40 برس کے بعد کافی مشکلات پیش آتی ہیں، اس عمر میں بچہ پیدا کرنا آسان نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے بیٹے کی خوشخبری انہیں پہلے بیٹے کے سات سال بعد ملی اور اہل خانہ، ان کے 7 سالہ بیٹے حمزہ اور مداحوں کی دعاؤں سے ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید