امریکی صدر نے جنوبی کورین صدر سے ملاقات کے دوران امید کا اظہار کیا کہ وہ شمالی کورین لیڈر بھی سے ملنا چاہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنٹگن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کورین صدر لی جے میونگ کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جونی کورین صدر کے پہلے امریکی دورے میں امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے لیے ٹیرف شرائط میں نرمی سے انکار کر دیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے جنوی کورین ہم منصب سے ملاقات کے دوران مشترکہ بحری جہاز سازی اور مشترکہ سلامتی کے حوالے سے تعاون پر بات ہوئی۔
تاہم امریکی صدر نے 15 فیصد ٹیرف معاہدے میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔
ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔
جنوبی کورین صدر کی وائٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم عوامی جمہوریہ کوریا (شمالی کوریا) کے سربراہ سے خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ ملاقات کے منتظر ہیں۔