وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ستمبر میں بارش کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔
وفاقی وزراء مصدق ملک، عطا تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال بارشوں کی شدت کے اثرات زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے برس کےلیے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا کہ دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، وزیراعظم خیبر پختونخوا میں ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو مربوط انداز میں کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔