وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کے سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کا اقدام الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کل سماعت کرے گا۔
اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی کے کوائف میں متعلقہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ امیدوار کی جانب سے جمع کرایا گیا اقرار نامہ اور بیانِ حلفی غیر قانونی ہے۔
اپیل کنندہ کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کروانے کےلیے الیکشن ٹریبونل کو درخواست دی ہے۔