چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے چناب، ستلج اور راوی میں طغیانی کا سامنا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وفاقی وزراء عطا تارڑ اور مصدق ملک نے گفتگو کی اور کہا کہ دریائے ستلج کے علاقوں سے 1 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دریائے چناب، ستلج اور راوی میں طغیانی کا سامنا ہے، تمام صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا کہ آئندہ 2 دن میں دریاؤں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال اور قصور کے نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔