وزیر اعلیٰ خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی تین قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
فیصل امین خان نے اکنامک افیئرز، فوڈ سیکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، انہوں استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھیج دیا۔
اس حوالے سے فیصل امین گنڈاپور نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط بھیج دیا ہے۔
فیصل امین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں۔
دوسری جانب پشاور سے رکن قومی اسمبلی آصف خان نے استعفیٰ اسپیکر کو بھجوا دیا۔
آصف خان قومی اسمبلی کمیٹی برائے تعلیم نیشنل ہیریٹیج اور کلچر کے رکن تھے وہ قومی اسمبلی کی اطلاعات و نشریات کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام علیمہ خان نے پارٹی کو پہنچا دیا۔
اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے بعد علیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بونیر اور دیگر علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا نہ لینے کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی خود کریں گے۔