• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کا امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کے نئے ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسلز بھیجنے کی سہولت روک دی ہے۔

امریکا کے اس نئے فیصلے کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیے ٹرانزٹ خدمات سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔

امریکا جانے والی ڈاک خدمات بھی امریکی ٹیکس کے اقدامات کے نفاذ کی وضاحت تک معطل رہیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید