• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں 23 ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں 18489طلبا شہید

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 18 ہزار 489 طلبا شہید جبکہ 28 ہزار 854 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کےمطابق فلسطینی حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 18 ہزار 346 طالب علم شہید جبکہ 27 ہزار 884 زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق مغربی کنارے میں 143 طالب علم شہید اور 970 زخمی ہوئے، 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں 970 اساتذہ شہید اور 4 ہزار 533 زخمی ہوئے۔ 

وزارت تعلیم کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 199 فلسطینی اساتذہ کو حراست میں لے لیا، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 160 اسکول اور یونیورسٹیوں کی 74 فیکلٹی تباہ ہوئیں۔ 

غزہ میں 118 سرکاری اور اقوام متحدہ کے 93 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا، مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں سے 153 اسکول اور 8 یونیورسٹیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید