• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسکول میں فائرنگ، 2 طلبا ہلاک، 17 افراد زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا کے شہر منیاپولس کے کیتھولک اسکول میں فائرنگ سے دو طلبا ہلاک اور 14 بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔

حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا، مسلح حملہ آور کے پاس رائفل، شاٹ گن اور پستول موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں آٹھ اور دس سال تھیں۔ زخمیوں میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی فائرنگ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید