• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی تیل خریدنے پر سزا، بھارت پر دگنا 50 فیصد امریکی ٹیرف نافذ

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکا نے بدھ کے روز بھارتی مصنوعات پر 50فیصد محصولات عائد کر دیے، جو پہلے سے موجود ڈیوٹی کی شرح سے دگنے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اقدام نئی دہلی کو روسی تیل خریدنے پر سزا دینے کے لیے کیا ہے۔بھارت نے ان محصولات کو غیر منصفانہ، بلاجواز اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے، جبکہ اس کی برآمدی تنظیموں نے بدھ کو حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ بڑے پیمانے پر بیروزگاری کے خدشات کو کم کیا جا سکے۔ٹرمپ نے بھارت پر دباؤ بڑھایا ہے کیونکہ روسی تیل کی خریداری ماسکو کے لیے یوکرین جنگ میں ایک اہم مالی ذریعہ ہے، اور یہ دباؤ تنازع ختم کرنے کی ان کی مہم کا حصہ ہے۔یہ تازہ اقدام امریکابھارت تعلقات میں تناؤ پیدا کر رہا ہے اور نئی دہلی کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ایک نئی وجہ دے رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید