نئی سعودی ایئر لائن ریاض ایئر نے اپنے پہلے بوئنگ طیارے 9-787 کی تصاویر جاری کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاض ایئر اس ہفتے سے پرواز شروع کرنے کے مزید قریب پہنچ گئی ہے۔ سعودی ایئر کی نئی فضائی کمپنی کو آپریشنز شروع کرنے کے لیے رواں سال سرٹیفکیٹ کا اجرا کردیا گیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق ’ریاض ایئر‘ سعودی عرب کے ’پبلک انویسٹمنٹ فنڈ‘ کی زیرِ ملکیت ہے۔ سعودی عرب کی اس نئی ایئر لائن سے توقع ہے کہ یہ 2030 تک 100 سے زیادہ مقامات تک سفر کرے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاض ایئر نے ابتدائی طور پر بوئنگ کے ساتھ 39 بڑے ڈریم لائنر 9-787 طیاروں کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں ایسے مزید 33 طیاروں کا بھی آپشن ہے۔