مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
جموں میں 24 گھنٹے میں ریکارڈ 380 ملی میٹر بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے لگا۔
شدید بارش کے باعث پلوں، مکانات اور تجارتی مراکز کو بھی نقصان پہنچا، 10 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔
وادی میں مواصلاتی سروس معطل ہوگئی اور تعلیمی ادارے آج دوسرے دن بھی بند ہیں۔
مختلف واقعات میں اموات کی تعداد41 ہوگئی۔
ادھر سرینگر میں دریائے چناب میں سطح بلند ہونے کے بعد سلال ڈیم کے دروازے کھول دیے گیے۔