• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتائج خطرناک ہوں گے، اقوام متحدہ

انتونیو گوتریس(فائل فوٹو)۔
انتونیو گوتریس(فائل فوٹو)۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں توسیع پر مبنی منصوبے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ 

ایک بیان میں عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ نصر اسپتال پر اسرائیلی حملہ بے حسی ہے۔ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاریاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ سربراہ نے ایک بار پھر غزہ میں مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک امداد کی رسائی اور یرغمالیوں کی رہائی کی اپیل کردی۔

سربراہ یواین نے مزید کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، یہ ایسے دانستہ فیصلوں کا نتیجہ ہے جو بنیادی انسانیت کی نفی ہے، عام شہریوں کو بھوکا رکھنا کبھی بھی جنگ کا طریقہ نہیں ہونا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید