صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور آئیں گے۔
صدر مملکت نے اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ آئندہ پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو نبی کریمﷺ کے 15سویں میلادالنبیﷺ سے معنون کیا جائے گا۔
پہلے دو دن شان رسالتﷺ کے بیان کے لیے مخصوص ہوں گے پھر دو دن کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا تاکہ ارکان اپنے حلقہ ہائے نیابت میں جاکر متاثرین سیلاب کی امداد کے کام کو جاری رکھ سکیں۔