• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 41 فلسطینی شہید، کئی زخمی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

فلسطین پر دو سال قبل مسلط کی گئی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے غزہ پر تاحال شدت کے ساتھ حملے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید ہو گئے، شہداء میں معصوم بچے اور امداد کے منتظر 6 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 5 فلسطینی محفوظ قرار دیے گئے علاقے المواسی میں شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے دیرالبلح پر ڈرون حملہ، الصابرہ اور البریج کیمپ پر بمباری کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے شمال مغربی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں غذائی قلت کے سبب بھوک کی شدت سے اموات کی تعداد 317 ہوگئی ہیں۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایک لاکھ ٹن سے زائد بارود برسایا جس سے زہریلی گیسیز خارج ہوئیں جو فلسطینیوں کی صحت پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید