انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی ویمنز اور مینز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی اور کانسی کے 4 میڈلز جیت لیے۔
چین میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں عائشہ ممتاز نے 48 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ، ماریہ رند نے 50 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ، ملائیکہ زاہد نے 54 کلوگرام میں کانسی اور قدرت اللّٰہ نے 57 کلوگرام میں ڈیبیو پر کانسی کا میڈل حاصل کیا۔
پاکستان باکسنگ ٹیم نے چین میں 15 سے شروع ہونے والے ایونٹ میں جو 30 اگست تک جاری رہے گا، میں بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں 26 ممالک کی 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔