• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مجھے کسی سے ڈرنا ہوتا تو 2018ء میں ہی ڈر جاتی‘، محمد شامی کی اہلیہ کی مبہم پوسٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کے انٹرویو کے بعد اہلیہ حسین جہاں نے مبہم پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

حسین جہاں کے مطابق نہ ماضی میں کبھی کسی کے دباؤ میں آئی ہیں نہ ہی مشتقبل میں کسی کو اپنی زندگی برباد کرنے نہیں دیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں محمد شامی نے انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بات کی اور کہا کہ میں ماضی میں نہیں رہنا چاہتا۔


بھارتی کھلاڑی سے دورانِ انٹرویو پوچھا گیا کہ کیا انہیں کوئی پچھتاوا ہے؟، جس پر محمد شامی نے جواب دیا کہ اسے چھوڑ دیں، میں کبھی ماضی پر کبھی پچتاتا نہوں ہوں، جو چلا گیا وہ ختم ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے آپ سمیت کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتا، میں بس اپنی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ مجھے ان تنازعات کی ضرورت نہیں ہے۔

محمد شامی کے اس انٹرویو پر ردعمل دینے کے لیے ان کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مختلف تصاویر پر مشتمل ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ ایک مبہم پیغام بھی تھا۔

انہوں نے لکھا، ’مجھے کسی سے ڈرنا ہوتا تو میں 2018ء میں ہی ڈر جاتی، جتنا چاہے زور لگالیں مجھے ڈرانے کی، جُھکانے کی، برباد کرنے کی، لیکن میں اللّٰہ کی مدد سے مضبوط سے مضبوط ہوتی چلی جاؤں گی۔‘

واضح رہے کہ سابق ماڈل حسین جہاں نے 2014ء میں محمد شامی سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2015ء میں بیٹی آئرا کی پیدائش ہوئی۔

حسین جہاں نے 2018ء میں محمد شامی پر گھریلو تشدد، زنا اور جہیز کے لیے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ ان کی طلاق کا معاملہ تاحال عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

دریں اثناء سابق اہلیہ حسین جہاں نے بھاتی کھلاڑی پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ محمد شامی اپنی گرل فرینڈز کے بچوں کو مہنگے تحائف دیتے ہیں، لیکن اپنی بیٹی کی تعلیم اور اخراجات کے لیے کچھ نہیں کرتے۔

انہوں نے عدالت سے رجوع کرکے اپنے لیے 7 لاکھ اور اپنی بیٹی کے لیے 3 لاکھ روپے ماہانہ معاوضے کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے محمد شامی کو مجموعی طور پر ماہانہ 4 لاکھ روپے دینے کا حکم دے دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید