محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبۂ خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے، خبیر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کے پی میں ممکنہ مزید بارش کے پیشِ نظر ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔