• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری سالک کا ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے فارمولے پر مبنی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے ای او بی آئی پنشنرز کو بقایا جات سمیت ادائیگی کی جائے گی، ادارہ ماہانہ پنشن کی مد میں 10 ارب روپے جاری کرے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ طویل سروس رکھنے والے پنشنرز اب 30 ہزار روپے ماہانہ سے زائد پنشن حاصل کر سکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غیر رسمی شعبے، گھریلو ملازمین کو ای او بی آئی میں شامل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

چوہدری سالک حسین نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی زرعی مزدوروں کو بھی ای او بی آئی میں شامل کرنے کے لیے کام کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید