فرانس کا کہنا ہے کہ امریکا کو فلسطینیوں کی اقوامِ متحدہ کے اجلاس تک رسائی نہیں روکنی چاہیے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بَرو نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس تک رسائی پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے ڈنمارک میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں سب کو رسائی حاصل ہونی چاہیے، اس پر کسی قسم کی پابندی یا رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکا کے فلسطینی اتھارٹی کے بعض ارکان کو ویزا جاری نہ کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔
امریکا کا مؤقف ہے کہ بعض فلسطینی نمائندے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ویزے کے اہل نہیں ہیں۔
تاہم یورپی یونین کے کئی رکن ممالک اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو عالمی برادری میں اپنی آواز بلند کرنے کا مساوی حق حاصل ہونا چاہیے۔