کراچی(نیوزڈیسک)ایران میں حساس مقامات اور اعلیٰ فوجی قیادت کی تفصیلات اسرائیل بھیجنے کی کوشش میں خفیہ ایجنسی موساد کے 8ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔ مشتبہ افراد نے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے موساد سے خصوصی تربیت حاصل کی خبر بر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اس نے 8ایسے ایجنٹ پکڑے ہیں جن پر شبہ ہے کہ وہ حساس مقامات اور اعلیٰ فوجی قیادت کے بارے میں تفصیلات اسرائیل کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔