• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا ترجمان حماس ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں داخل ہونے والے اسرائیلی ٹینکوں پر حماس کی جانب سے حملے کیے گئے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور کچھ کو اغواء کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

غزہ پر حملوں میں مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ بھوک کی شدت سے بھی 10 اور فلسطینی انتقال کر گئے۔

غزہ میں فوجی آپریشن کی توسیع کے بعد برطانیہ نے اسرائیلی حکام کو لندن دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اگلے ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں متعدد یورپی ممالک نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اجلاس میں شرکت کے لیے ویزہ دینے سے انکار کر دیا جبکہ یورپی ممالک نے امریکی فیصلہ غیر منصفانہ قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید