اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کٹز نے آج دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں شہید کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوعبیدہ حماس مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے آج العربیہ کو بتایا کہ ابوعبیدہ ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع کی تصدیق سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ابوعبیدہ پر حملہ کیا تھا۔
اسرائیلی حکومتی اجلاس میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ابو عبیدہ شہید ہو چکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حماس کے اندر سے کسی نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔
ان سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
حماس کی جانب ابوعبیدہ کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔