لاہور(کر ائم رپورٹر) سی سی ڈی پولیس مقابلوں کےباوجود شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا میں جمال کے گھر سے3 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں فرخ سے2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں اعجاز سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاون میں عمر سے1لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون،ریس کورس میں شوکت سے2لاکھ 15 ہزار روپے موبائل فون،اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. گڑھی شاہو اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ رائے ونڈ مغل پورہ اور مستی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔