لاہور (خبرنگار) سیلاب اور موسمی حالات کے پیش نظر یوای ٹی لاہواورسب کیمپسز 8ستمبر کی بجائے15ستمبر کو کھلیں گے۔ موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کافیصلہ کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں ڈینز کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں متاثرین سیلاب خصوصا طلبا وطالبات کی فیملیز سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔