لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ ،باٹا پور اور ساندہ میں سی سی ڈ ی پولیس مقابلوں میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ غالب مارکیٹ میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا پستول نکالنے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ترجمان کے مطابق ساندہ کے علاقے ٹی نمبر 4 کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی دوسرا مقابلہ مصری شاہ کے علاقے میں ہوا جہاں پولیس سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں روہیت مسیح نامی ملزم ہلاک ہوگیاہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھاتیسرا مقابلہ باٹا پور کے علاقے میں ہوا جہاں سی سی ڈی پولیس نے ملزم صابر کی گرفتاری کے لیے اکھاڑا پل چھاپہ مارا اس دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم صابر ہلاک ہو گیا جبکہ نشتر کالونی کے علاقے سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران غالب مارکیٹ کے علاقے میں 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم زخمی ہو گیا۔