• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، صوبائی وزراء

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزراء رمیش سنگھ اروڑہ ،ذیشان رفیق، صہیب احمد کی زیر صدارت کمشنر آفس گوجرانوالہ میں سیلابی صورتحال اور بحالی سرگرمیوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر گوجرانوالہ سید حیدر شیرازی نے صوبائی وزراء کو حالیہ بارشوں کے اثرات، ممکنہ سیلابی خطرات اور بحالی کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام اضلاع میں خطرناک مقامات کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے ،صوبائی وزراء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے قریبی رابطے میں رہیں ذیشان رفیق نے واضح کیا کہ انتظامی اقدامات میں غفلت یا تاخیر ناقابلِ قبول ہوگی جبکہ صوبائی وزیر صہیب احمد نے کہا کہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کاوشیں ہی کامیابی کی ضمانت ہیں اجلاس میں کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، آر پی او طیب حفیظ چیمہ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سی پی او ایاز سلیم رانا جبکہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
لاہور سے مزید