لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے سینئر ممبر شیخ علی سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی آج بھی موجود ہے مگر ہمیں اس کو مضبوط و منظم بنانے کیلئے سیلفی بیانئے کو چھوڑ کر پارٹی بیانئے روٹی،کپڑا اور مکان کو عوام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دھڑوں ، گروپوں اور ذاتی پسند نا پسند سے نکل کر ہی ہم پیپلز پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ مضبوط بنا سکتے ہیں۔