لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف ایگزیکٹو لیسکو، انجینئر محمد رمضان بٹ کی قیادت میں لیسکو نے ایک اہم 132 کے وی زیرِ زمین کیبل سرکٹ کی کامیاب مرمت و بحالی مکمل کر لی ہے، جوکہ مئی 2022 سے غیرفعال تھا۔ جس کی لاگت 22 ملین روپے ہے، جس سے لیسکو کے نیٹ ورک کی مضبوطی اور عملی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔