لاہور(خبرنگار) سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ڈی جی واسا پنجاب کو تمام ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب کی تمام 15 واسا ایجنسیاں اپنے اپنے اضلاع میں سٹاف اور مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھیں گی جبکہ 10 نئی واسا ایجنسیاں اپنے قریبی اضلاع کی موجودہ واسا ایجنسیوں سے رابطہ قائم رکھیں گی۔ترجمان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں قریبی اضلاع سے مشینری اور عملے کی فوری موبلائزیشن کے لیے جامع پلان ترتیب دیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر رینٹل مشینری کی دستیابی کا بندوبست بھی پہلے سے رکھا جائے گا۔ نکاسی آب آپریشن اور واٹر سپلائی کا نظام بلاتعطل جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔