• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت اپنی عوام کوتنہا نہیں چھوڑیگی، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام حکومتی مشینری کی توجہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ان کی جان و مال کے تحفظ پر مرکوز ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔سیلاب اترنے کے بعد متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا اور جس حد تک ممکن ہو گا ازالہ کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے لاہور اور شیخوپورہ میں متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر امدادی کیمپوں میں مقیم سیلاب زدگان سے گفتگو کے دوران کیا۔
لاہور سے مزید