• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے پارٹی سے کہا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے: علی امین گنڈاپور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خبیر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں، میں نے پارٹی سے کہا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سسٹم میں ہر چیز کا بینیفشری رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عورت کی حکمرانی کے خلاف فتویٰ دے کر مولانا نے ڈیزل کے پرمٹ لیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار بانی پی ٹی آئی کے دور میں مولانا فضل الرحمٰن بے نقاب ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے مسلمانوں اور اسلام کا نام لیا تو مولانا فضل الرحمٰن ریجیکٹ ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ خبیرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن بلوچستان جا کر جیتے، یہ فارم 47 سے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید