• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی نے مستعفی ارکان کو گاڑیاں، ڈرائیور واپس کرنے کا کہہ دیا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے مستعفی ارکان کو گاڑیاں اور ڈرائیور واپس کرنے کا کہہ دیا ہے۔

بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا فیصلہ اٹل ہے، استعفے واپس نہیں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ غلط خبریں پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، وہ بالکل ہشاش بشاش ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ فی الوقت کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، ڈیل نہیں قانونی طریقے سے بانی چیئرمین کی رہائی ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے والے ارکان گاڑیاں اور ڈرائیور واپس کریں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے الیکشن میں بائیکاٹ کے پارٹی فیصلے کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بانی کو بتایا کہ پارٹی نے متفقہ طور پر ضمنی الیکشنز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، جس پر عمران خان نے کہا یہی ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کہ تمام ارکان نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دے ہیں، اس پر اُنہوں نے کہا ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے پشاور جلسے کےلیے علی امین گنڈاپور کو ذمے داری دی ہے کہ وہ جب چاہیں جلسہ کریں، ساتھ ہی یہ بھی کہا جلسہ ستمبر میں ہی ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈیم بنانے کی ضرورت تو ہے لیکن اتفاق رائے کی ضرورت ہے، کل اور پرسوں اسمبلی میں میری تقریر کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ 3 سال تک وہ ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل کےلیے ہونی چاہیے، استعفوں کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی نے کہہ دیا رہائی ڈیل سے نہیں قانونی طریقے سے ہوگی، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں، جب تک عمر ایوب اور شبلی فراز کا اسٹے ہے، تب تک اپوزیشن لیڈر وہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری جو آخری کمیٹی بنی وہ حکومت کیساتھ ہی بیٹھی تھی، سیاسی لوگوں سے بات چیت سے انکار کا سوال ہی نہیں، اسمبلی کے باہر اسمبلی لگانے کا تعلق اسمبلی میں ہماری آواز دبانے سے ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری فی الوقت کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، شیر افضل مروت کی واپسی کی کبھی کوئی بازگشت نہیں رہی، بانی نے واضح کہا مروت پارٹی کا حصہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب جب ملاقات ہوتی ہے مشاورت ہوتی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست کے بعد 26ویں ترمیم کا معاملہ اٹھا، حکومتی کمیٹی کی کوئی سنجیدگی نظر نہیں آرہی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی چیئرمین نے افغانستان کے زلزلے اور اموات پر افسوس کا اظہار کیا، پاکستان نے افغانوں کی واپسی پر تحفظات ظاہر کیے اور پارٹی کو سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کا منصوبہ ہمارا تھا، اگر منصوبے میں شفافیت نہیں تھی تو اسے بھی دیکھنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید