قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے بعد جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے نور عالم خان بھی بیورو کریسی کے خلاف میدان میں اتر گئے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نور عالم خان نے کہا کہ سیاستدان زمین پر قبضہ نہیں کرتے، لینڈ گریبرز پاکستان کی بیوروکریسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں سیلاب آتا ہے یا دہشت گردی ہوتی ہے تو یہ مال کماتے ہیں، اصل چور پاکستان کی بیوروکریسی ہے جس نے ملک کو تباہ کیا۔
جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی پی ڈی ایم اے دریائے سوات میں 16 لوگوں کو نہیں بچاسکی، دریا پر کتنی ہی سوسائٹیز بنی ہوئی ہیں، ان کو روکا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو کمزور کردیا اور صوبوں کو ریاستیں بنادیا ہے، صوبے دریا کی زمین پر سوسائٹی بنادیتے ہیں، تو وفاق اسے پوچھ تو سکے۔
نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ پہلے اسلام آباد سے شروع کریں، نالوں پر تجاوزات کی گئی ہیں، بھارت نے آپ کے ساتھ جنگ کی ہے۔