• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈیمز سے کھربوں کے پانی ضیاع کو محفوظ بناسکتے ہیں، علیم خان

صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز سے کھربوں روپے کے پانی کے ضیاع کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

ایک بیان میں علیم خان نے کا لا باغ ڈیم کی تعمیر پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے جذبات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہم ان کی حمایت کو سراہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نئے ڈیمز بشمول کالا باغ ڈیم تمام صوبوں کی مشاورت سے بننے چاہئیں، کوئی بھی ڈیم ہو، اُسے باہمی اتفاق رائے سے تعمیر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور وزرائے اعلیٰ کو مل کر نئے ڈیمز کا حل نکالنا چاہیے، نئے ڈیموں سے کھربوں روپے کے پانی کے ضیاع کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

علیم خان نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں آبی بحران اور سیلاب جیسی آفت سے بچاؤ کےلیے نئے ڈیم ضروری ہیں، سیلاب کسی ایک صوبے کا نہیں، سارے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سارا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے منفی اثرات کی لپیٹ میں ہے، چھوٹے ڈیم تمام صوبوں میں بننے چاہئیں، متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید