• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کا سوال کرنے والے صحافی پر رشوت خوری کا الزام

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ۔ فوٹو اسکرین گریب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ۔ فوٹو اسکرین گریب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوال کرنے والے صحافی پر رشوت خوری کے الزامات لگادیے۔

اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے ملاقات ہوئی، اس دوران سوال و جواب بھی ہوئے۔

ایک صحافی نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت کون چلارہا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے باوجود تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟

صحافی نے سوال کیا کہ کہا جارہا ہے کہ صوبے کے معاملات آپ کے بھائی فیصل امین گنڈاپور چلارہے ہیں، اس میں کتنی حقیقت ہے؟

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جواب دینے کے بجائے سوال کرنے والے صحافی پر ٹرانسفر پوسٹنگ کرانے اور رشوت خوری کا الزام لگایا۔

علی امین گنڈاپور کے الزام پر جیو نیوز کے نمائندے نے جب پوچھا کہ کیا آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہے؟

تو جواب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے الزام کو محض ایک مذاق قرار دیا، علی امین کے انداز گفتگو اور جارحانہ رویے کے بعد صحافیوں نے مزید سوالات نہ کرنے میں ہی عافیت جانی۔

قومی خبریں سے مزید