جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے نہیں کسی اور کے وزیراعلیٰ ہیں۔
ایک بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے اپنی نوکری پکی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پر عذاب سیلاب کی صورت میں نہیں علی امین گنڈاپور کے مسلط ہونے کی صورت میں ہے۔
جے یو آئی ترجمان نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور متاثرین سیلاب کی آہ و بکا سے توجہ ہٹانے کےلیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امن و امان اور سیلاب متاثرین کے مسائل حل کریں۔