• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، سینیٹر افنان سیکریٹری قانون پر برہم

سینیٹر افنان اللّٰہ—فائل فوٹو
سینیٹر افنان اللّٰہ—فائل فوٹو

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ہے۔ 

کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ نے سیکریٹری قانون پر برہم ہوتے کہا کہ سیکریٹری قانون کو شرم آنی چاہیے، ورچوئل اثاثہ جات سارے وہی ہیں جو میرا بل تھا، ایک صفحے کا تقابلی جائزہ بننا تھا 30 صفحے کا بنا دیا، دنیا میں پلیجرازم پر ادارے بلیک لسٹ ہوتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کوئی ممبر پارلیمنٹ بل لاتا ہے تو حکومت کریڈٹ لینے کے لیے اپنا بل لے آتی ہے، جب نجی ممبر بل آجاتا ہے تو حکومت جاگ جاتی ہے۔

سیکریٹری قانون نے کہا کہ میں نے بل نہیں دیکھا تھا جب کمیٹی نے بھیجا میں نے تب بل دیکھا۔

اس دوران سینیٹرافنان اللّٰہ کا سیکریٹری قانون سے مکالمہ ہوا اور انہوں نے کہا کہ سیکریٹری قانون جھوٹ بول رہے ہیں، وزیرِ قانون نے دیکھا ہے۔ 

سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ سیکریٹری قانون ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں، 30 ملکوں میں چوری ہوتی ہے تو آپ بھی چوری کریں گے؟

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ اس کی مثال ایسے ہی جیسے مرزا غالب کی غزل ہو اس پر نام اپنا لکھ دیں۔

سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ ورچوئل اتھارٹی کے قیام کا بل میں نے پیش کیا، وزارتِ قانون نے بل کو کاپی کر کے اپنا نام لکھ دیا، یہ پلیجیرازم ہے، اس پر کارروائی کی جائے۔ 

چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حکومت کا شیوہ بن چکا ہے کہ پرائیویٹ ممبرز بل کو روک کر اسے اپنے نام سے لے آتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید